مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی ۔
پاکستانی فوج کے رابطہ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات میں شہزادہ شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ،علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ